اینٹی کرپشن کےچھاپے، صالحہ سعید اوراحمدعزیزتارڑ روپوش ہوگئے

7 Jun, 2023 | 05:03 PM

قیصرکھوکھر :۔  پنجاب کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کرشن اور رشوت دے کر تقرری حاصل کرنے والے افسران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔
 اینٹی کرپشن نے گزشتہ صوبائی حکومت کے دوران روپے دے کر ٹرانسفر اورر پوسٹنگز کروانے میں ملوث نامزد ملزمان افسران کے خلاف ریڈ شروع کر دئیےے ہیں احمد عزیز تاڑڑ اور صالحہ سعید نے اپنے موبائل فون بند کر دئیے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کا کولیکٹر کی مدد سے نامزد افسران کو گرفتار کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ صالحہ سعید اور احمد عزیز تارڑ  گرفتاریوں سے بچنے کے لئےروپوش ہو گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتاریاں کر لیں گے۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں