ویب ڈیسک: لاہور بورڈ نے پرائیوٹ طلباوطالبات کے لیے جماعت نہم کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
لاہور بورڈ کی جانب جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 جولائی تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروایا جاسکے گا۔پرائیویٹ طلباوطالبات کو 1630 روپے جمع کرانے ہونگے۔ مذکورہ فیس میں 1000 روپے رجسٹڑیشن ، 530 روپے پروسیسنگ اور 100 روپے سپورٹس فیس شامل ہے۔
15 جولائی کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 31 جولائی تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔31 جولائی کے بعد 50 روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا۔رجسٹریشن کیلئے لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
واضح رہےکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن پاک بمعہ ترجمہ بطور لازمی مضمون پڑھنا ہو گا۔