عید قربان پر لوگوں کے لیے نئی مشکل پیدا ہو گئی

7 Jun, 2023 | 04:23 PM

(بسام سلطان)عید قربان پر لوگوں کے لیے نئی مشکل پیدا ہو گئی،ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سگیاں مویشی منڈی نہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

عرصہ دراز سے سگیاں پل پر عوام کی سہولت کے لیے عید قربان پر منڈی لگتی تھی،سگیاں مویشی منڈی شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے آسانی تھی تاہم اب شاہدہ میں ترقیاتی کاموں کے باعث سگیاں مویشی منڈی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا،سگیاں مویشی منڈی کہاں منتقل کی جائے گی، تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق شہر سے دور مویشی منڈی لگنے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگا،شاہدرہ ترقیاتی منصوبے کی وجہ سے سگیاں مویشی منڈی کو نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا، سگیاں مویشی منڈی لگنے سے ٹریفک سمیت دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

۔
BEEPER
 

مزیدخبریں