ویب ڈیسک: بشریٰ انصاری اسٹیج پر اسٹینڈ اپ کامیڈی کے پرفارمنس دینے جارہی ہیں ، ملکہ تبسم بشریٰ انصاری 25 جون سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جارہا ہے۔
پاکستان کی ورسٹائل ایکٹر بشریٰ انصاری اب ایک بالکل مختلف اواتار میں دکھائی دیں گی۔ اس مرتبہ بشریٰ انصاری کو ایک ملکہ میں روپ میں اسٹیج پر پرفارم کرتیں دکھائی دیں گی۔ تھیٹر کے مشہورومعروف ہدایت کار دارو محمود اس اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی ہدایات دے رہے ہیں۔ ایک گھنٹے کے دورانیے پر محیط اس کامیڈی شو کا ٹائٹل ملکہ تبسم بشریٰ انصاری رکھا گیا۔
اسی شو کے حوالے سے ایک ٹیزربھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بشریٰ انصاری ملکہ کا تاج پہنے آتیں ہیں اور اپنی کرسی پر بیٹھتی ہیں۔ بشریٰ انصاری کا اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ اپنے اندازمیں لوگوں کو ہنسائیں گی۔
ملکہ تبسم اسٹینڈ اپ کامیڈی شو 25 جون سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائیگا۔