بجٹ 2023/24: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

7 Jun, 2023 | 01:17 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ عوام پر بڑا پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت 9 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ جس کے حوالے سے عوام کو ایک بڑا دھچکا دینےکی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھانے سے حکومت نان ٹیکس آمدن 2.9 ٹریلین تک لے جانا چاہتی ہے۔ حکومت کو دس روپے فی لیٹر لیوی بڑھانے سے 870 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ حکومت اس حاصل شدہ رقم سے پینشرز کی پینشن میں 30فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ 

 آئندہ مالی سال میں حکومت کو پینشن کےلئے 780ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔ آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.4فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 7.8ٹریلین روپے بنتا ہے۔

مزیدخبریں