قیصرکھوکھر: پنجاب کی سپیشل برانچ نےجدید سکیورٹی آلات، موٹر سائیکلوں اور بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لئے حکومت سے ایک ارب دس کروڑ روپے مانگ لئے۔
محکمہ خزانہ نےسپیشل برانچ کی سمری پرکام شروع کر دیا
اطلاعات کے مطابق سپیشل برانچ نے سات کروڑ روپے کے فنڈز بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے مانگے ہیں۔ جبکہ 397 موٹر سائیکلیں بھی خرید کر دینے کا مطالبہ کیا ہے، سپیشل برانچ نے دیگر سکیورٹی آلات کیلئے بھی بجٹ مانگا ہے۔