بشریٰ بی بی کے بیٹے سمیت 9 افراد پر کرپشن کا مقدمہ درج

7 Jun, 2023 | 12:51 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 9 افراد کے خلاف اینٹی کرپشن نے کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تبادلے و تقرریوں کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے، یہ رقم فرح شہزادی اور فرح گوگی نے وصول کرکے مختلف بینکوں میں جمع کروائی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی اور اب تک کی کارروائی میں 45 کروڑ کی رقم وصول کی گئی۔

 مقدمے میں عثمان بزدار، فرح گوگی، سینیئر بیوروکریٹ طاہر خورشید، احمد عزیز تارڑ، صالحہ سعید، عثمان معظم، سہیل خواجہ اور بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں