احسن خان کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

7 Jun, 2023 | 11:48 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل پوسٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔وائرل پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں احسن خان کو اپنی نومولود بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ احسن خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔ تاہم ان بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے اپنے انسٹاگرام پر احسن اور ان کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر ان کے مداحوں کو دی اور اداکار کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار احسن خان کے اس سے قبل دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، یہ ان کی چوتھی اولاد اور دوسری بیٹی ہے۔

مزیدخبریں