پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا اہم بیان

7 Jun, 2022 | 11:02 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ترجمان اوگرا نے تمام  پیٹرول پمپس پر مناسب سٹاک رکھنے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم کا وافر اسٹاک موجود ہے ،ترجمان اوگرا نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

 اس سے قبل مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں