(ویب ڈیسک) سلمان خان نے ایک خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اداکار کے گھر کے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا۔
دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔
قریبی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔
دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔