معروف بھارتی گلوکار گپی گریوال لاہور آ رہے ہیں یا نہیں؟

7 Jun, 2022 | 09:36 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)معروف بھارتی گلوکار گپی گریوال لاہور آ رہے ہیں یا نہیں؟اس حوالے سے خبر آ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گپی گریوال نے لاہور آنا تھا لیکن دہلی ہائی کمیشن کی جانب سے انہیں واہگہ بارڈر پار کرنے کا این او سی نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ ابھی تاحال لاہور نہیں آرہے ۔

اس سلسلے میں لاہور میں گپی گریوال کے میزبان تاجر رہنما عثمان صفدر کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال لاہور نہیں آرہے، ویڈیو پرانی ہے جو وائرل ہوئی، ان کا ویزے کا ایشو جیسے ہی حل ہوتا ہے ، وہ خود اعلان کریں گے کہ گپی گریوال لاہور آرہے ہیں۔

مزیدخبریں