پٹرول مہنگا،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر شہریوں کی دوڑیں

7 Jun, 2022 | 07:52 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)سوشل میڈیا پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں،شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیاں اور بایئکس لیے پیٹرول پمپس پر پہنچ گئی۔پیٹرول پمپس پر طویل قطاریں لگنے سے ٹریفک کا بہاو بھی شدید متاثر ہوا ۔
 پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں میں ممکنہ اضافے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔سوشل میڈیا پر پھیلی اس خبر نے لاہوریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ شہریوں کی بہت بڑی تعداد گاڑیاں اور بایئکس لیے پیٹرول پمپس پر پہنچ گی،کینٹ کے علاقوں میں واقع مختلف کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر شدید رش لگا رہا ۔

گاڑیوں اور بائیکس کی طویل قطاروں کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ بھی شدید متاثر ہوا ۔ہر شہری پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے قبل پیٹرول ڈلوانے کی کوشش میں مصروف نظر آیا تاہم سرکاری طور پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق نہ ہوسکی۔
 

مزیدخبریں