دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

7 Jun, 2022 | 07:48 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا ہے۔جرمن وزیرخارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنےوالی جرمن وزیر خارجہ کو  یونان اور  ترکی بھی جانا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں