ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران پر بڑی پابندی لگ گئی

Ig punjab,police officers,special branch,Cpo
کیپشن: Punjab police file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مہنگائی نے پنجاب پولیس کے بجٹ کو متاثر کردیا۔آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کوپٹرول،گیس اور بجلی کودفتری امور میں استعمال پر کفایت شعاری اپنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئی جی پنجاب کی ہدایات پر تمام یونٹس اور فیلڈ میں تعینات افسران بجلی اور پٹرول کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدر آمد کریں گے۔پولیس کے تمام یونٹس بشمول انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ٹریفک، پی ایچ پی کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران کو سی پی او کی طرز پر فیول استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔

تمام ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز میں تعینات افسران بھی سی پی او کی طرز پر فیول استعمال کرنے کے پابند ہونگے۔فیلڈ افسران اپنی آپریشنل ضروریات کے مطابق فیول استعمال کریں گے تاہم غیر ضروری استعمال پر سختی سے پابندی ہو گی۔

سنٹرل پولیس آفس اور یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری مقاصد کیلئے اضافی پٹرول مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔دوردراز کے علاقوں کی میٹنگز یا غیر ضروری میٹنگز ویڈیو لنک پر منعقد کی جائیں۔جنریٹر کا استعمال صرف انتہائی ضروری شعبوں اور امور کیلئے کیا جائے جبکہ ہیوی مشینری اور آلات کو جنریٹر سے ہٹا دیاجائے۔

پنجاب پولیس نے بجلی اور گیس کے غیر ضروری استعمال پر بھی سختی سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔دفاتر اور رہائش گاہوں کیلئے الگ میٹرز سے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔تمام یونٹس میں تعینات فیلڈ آفیسرز کو صرف منظور شدہ کوٹے کے مطابق پٹرول کا استعمال یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

معاشی اخراجات کم کرنے کیلئے لائٹس، برقی آلات اور ائیر کنڈیشنرز کا آڈٹ کیا جائے۔دن کے اوقات میں غیر ضروری لائٹس کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔دفاتر میں ائیر کنڈیشنرکا استعمال 26سینٹی گریڈ پر یقینی بنایاجائے۔ افسران کی غیر موجودگی میں اے سی بند ہونے چاہئیں۔