ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ سے متعلق اہم حکم

School education department,educators
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ہزاروں ایجوکیٹرز کے پروفیشنل ڈگری نہ کرنے کامعاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔
 
لاہور سمیت پنجاب بھر سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں ایجوکیٹرز کے پروفیشنل ڈگری نہ کرنے کامعاملہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ مکمل کرنے والے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزکورہ ایجوکیٹرز کی بھرتیاں 2014 سے 2018 کے عرصہ میں کی گئی تھیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کے تفصیلات مانگ لیں کہ 10 جون تک بی ایڈ مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کا مکمل ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق مقررہ کردہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔