پنجاب یونیورسٹی سالانہ امتحانات کے امیدواروں کیلئے خوشخبری

7 Jun, 2022 | 07:22 PM

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی بھی وجہ کے تحت امتحانات نہ دینے والے طلباء کو ایک اور موقع دے گی۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی بھی وجہ کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس/آرٹس کے سالانہ امتحانات 2022 نہ دینے والے طلباء کو ایک اور موقع دےگی۔ پنجاب یونیورسٹی سالانہ امتحانات 2022 دینے والے طلباء سے آن لائن داخلہ فارم وصول کرے گی۔آن لائن داخلہ فارم کیلئے پورٹل 21 جون سے 24 جون تک کھولا جائے گا۔

طلباء ڈبل فیس اور 500 جرمانے کیساتھ امتحانات کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔24جون کو دوبارہ آن لان پورٹل بند کر دیا جائے گا۔27 جولائی کو ہونے والے امتحانات کیلئے پورٹل دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔اس سے قبل مقررہ تاریخ میں داخلہ فارم کی وصولی کیلئے سنگل فیس کیساتھ پہلے ہی دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے.

مزیدخبریں