پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی

7 Jun, 2022 | 05:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاجی پارٹیوں کے حوالہ سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ، لانگ مارچ اور احتجاجوں کو ممکنہ حد تک تھکانے اور تعداد کمزور کرنے کیلئے رکاوٹ پالیسی اپنائی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےممکنہ لانگ مارچ اور احتجاجی پارٹیوں کو روکنے کے لئے شہباز حکومت نے نیا فیصلہ کیا،کسی بھی سیاسی جماعت کے لانگ مارچ یا دھرنے کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل ہی صوبوں و شہروں میں تھکایا جائے۔

احتجاجیوں کو کمزور کرنے کے لئے پولیس، ایف سی ،رینجرز رکاوٹوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے،بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تحریک لبیک کا ممکنہ احتجاج پر بھی تھکاوٹ پالیسی تیار کی گئی،تحریک لبیک کے احتجاجیوں کو اسلام آباد داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، صوبوں کے مختلف مقامات روکا جائے ۔

ذرائع وزارت داخلہ کےمطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو کمزور کرنے کے لئے بھی رکاوٹ پالیسی اپنائی جائے،وزارت داخلہ نے رکاوٹ پالیسی کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا۔

مزیدخبریں