ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟

police arrested accused
کیپشن: accused arrested
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : شہر میں چوری، ڈکیتی، قتل، زیادتی اور رہزانی کی وارداتوں کا ہونامعمول بن چکا ہے، بچے، خواتین کا جینا محال ہوگیا ہے جبکہ حقیقی رشتوں میں بھی عدم برداشت کی فضا دیکھنے کو ملتی ہے، ذرا سی بات پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جاتی ہیں، قتل کےایک واقعہ کا ڈراپ سین منظرعام پر آیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس نے دیرینہ دشمنی پر شاہ زیب نامی شہری کوبہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا کہناتھا کہ ملزم عمران چچا زاد بھائی جو شاہ زیب کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق دونوں خاندانوں میں 03 افراد دشمنی کا شکار بن چکے ہیں،ملزم نے فائرنگ اور بہیمانہ طریقے سے کزن کو قتل کر دیا تھا،گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں البتہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔