گستاخانہ بیان پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا اہم بیان

7 Jun, 2022 | 02:40 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا واقعات پر تشویش ہے، گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بلاول بھٹو ۔

جرمنی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے.جرمنی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنےوالا7واں بڑا ملک ہے.پاکستان نےجرمنی کے ساتھ گزشتہ سال 2.5ارب ڈالر کی تجارت کی.ہم یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں.پاکستان روس یوکرین تنازعہ کومذاکرات سے حل کاخواہاں ہےافغانستان کوعالمی برداری کی توجہ کی ضرورت ہے.

بلاول کا مزید کہنا تھا کہا امید ہے افغان حکومت دہشتگردی کےخاتمےکیلئےاقدامات کرے گی۔بھارت میں اسلاموفوبیاکے بڑھتےواقعات پر تشویش ہے۔ بلاول بھٹو نے  شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا ان کے گستاخنہ بیانات سے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس لئے بھارت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنا ہوگی.انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےیکطرفہ اقدام سےکشیدگی بڑھی ہے، کشمیر کےتنازعہ کا پرامن حل چاہتےہیں.

مزیدخبریں