برٹش ایئرویز کا 15 دن تک اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

7 Jun, 2022 | 02:45 PM

 ویب  ڈیسک : برٹش ایئرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کا ہے۔

برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔ برٹش ائیرویز کی انتظامیہ کے مطابق اسلام روٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیے۔

 انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز  سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں۔ برٹش ائیرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید شیڈول یا تبدیلی کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا۔سفر سے پہلے برٹش ایئرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

مزیدخبریں