(سٹی 42) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، نرخ فی تولہ سونا 2100 روپے بڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ بازاروں میں 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار908 روپے ، 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 913 روپے ہوگئی۔