(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا بھی بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا ۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔
نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے. ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں. امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) June 6, 2022
#إلا_رسول_الله_يا_مودي
انہوں نے مزید کہا کہ اُمت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔