(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزداے سلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تینوں مفرور ملزمان کے ایڈریس اور ولدیت سے متعلق ضمنی چالان جمع کروایا، پہلے جمع کروائے گئے چالان میں ملزمان کے کوائف درست نہیں تھے، متعلقہ ایس ایچ او ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وارنٹس پر عمل درآمد رپورٹ ییش کرے۔