وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا

7 Jun, 2022 | 10:19 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مہنگائی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی محمد حنیف کی رہائش گاہ گارڈن ٹاؤن لاہور پہنچے اور محمد حنیف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ، حمزہ شہباز نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، دکانوں اور مارکیٹوں میں ریٹ لسٹ آویزاں کرانا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ 36 اضلاع کی انتظامیہ سے میٹنگ کرتا ہوں، آٹے پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی،  آنے والے دنوں میں سبسڈی سے متعلق مزید خوشخبریاں دیں گے۔

مزیدخبریں