ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ صرف ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا اعلان

حکومت کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ صرف ساڑھے تین گھنٹے پر لانے کا اعلان
کیپشن: load shedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے تک محدود کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تیس جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا۔ امید ہےکہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لاسکیں گے جبکہ ملک میں آج بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ ہے، ہمیں جو کچھ ملا اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ جن علاقوں کے لوگ بل ادا نہیں کرتے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔