برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

7 Jun, 2022 | 08:48 AM

ویب ڈیسک: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، ان کا کہنا ہے کہ تحریک کی ناکامی سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی۔ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے سامنے آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 211 کنزرویٹو ارکان نے وزیر اعظم کے حق میں اور 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک برس تک بورس جانسن کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوسکے گی۔ وزیراعظم کی کابینہ کی ٹیم میں شامل کئی وزرا نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بورس جانسن کے علاوہ کابینہ کے ارکان سمیت اراکین پارلیمنٹ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے دن بھر سرگرم رہے۔

مزیدخبریں