ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدے پرہونے والے مذکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کے معاملے پرڈیڈ لاک برقرارہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی سے بلدیات، صحت، تعلیم، لیبر کے بعد ٹرانسپورٹ کی اہم وزارت بھی مانگ لی۔ تاہم، پیپلزپارٹی نے یہ تمام وزارتیں ایم کیوایم کودینے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کراچی اورحیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹرکی تقرری سے متعلق پیش رفت کا امکان ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان آج ( منگل ) کو ایک اوربیٹھک ہوگی۔ جس میں دونوں شہروں کے بلدیاتی اداروں میں میونسپل کمشنراورایڈ منسٹریٹرز ایم کیوایم پاکستان کی مرضی سے لگانے سمیت سندھ کابینہ میں وزارتوں کے معاملے پربھی غورہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی نشست میں ایم کیوایم پاکستان کو پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک بارپھرسندھ کابینہ میں فوری شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
لیکن ایم کیوایم پاکستان اپنی مرضی کی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر ایڈمںسٹریٹرزکراچی اورحیدرآباد کے ساتھ خصوصی فنڈزاوربلدیاتی بل میں ترمیم کرکے بلدیاتی انتخابات کرانے پرزور دے رہی ہے۔