پنجاب کا بجٹ کب پیش کیاجائیگا؟ حکومت نے بتادیا

7 Jun, 2021 | 10:55 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)پنجاب کا بجٹ 14 جون کوپیش ہوگا، گورنرپنجاب نے بجٹ اجلاسں بلوا لیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس کی سمری پر دستخط کردیے ہیں،پنجاب کا بجٹ 14 جون کوپیش ہوگا،گورنرپنجاب نے بجٹ اجلاسں بلوا لیا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے بجٹ اجلاس کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے بجٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، 14 جون کو بجٹ اجلاس سے پہلے کابینہ کا اجلاس ہوگا،کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھئے: آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ سٹی فورٹی ٹو نے اہم اعدادوشمار حاصل کرلیے، پنجاب کے آئندہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں موجودہ مالی سال کی نسبت 1 کھرب کا اضافہ ہوگا، نئے مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم مجموعی طور 5 کھرب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 موجودہ مالی سال میں پنجاب حکومت کے ترمیم شدہ بجٹ کا حجم 337 ارب روپے سے 4 کھرب روپے رہا ہے جبکہ نئے مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم مجموعی طور 5 کھرب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں پہلے سے جاری منصوبوں پر 1 کھرب 89 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، نئے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1 کھرب 47 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں