پنجاب یونیورسٹی نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کوخبردارکردیا

7 Jun, 2021 | 09:00 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے سخت اعلان کردیا، 14 جون سے ٹیچرزسمیت تمام سٹاف کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کے گروپ ممبران نے صدر عاطف پرویز کی قیادت میں وائس پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی،جنرل سیکرٹری عدنان لودھی، جوائنٹ اظہار الحق،خزانچی ارشد مہدی،صائمہ نواز سمیت دیگر ممبران بھی شامل تھے،ایرا ممبران نے ایجوکیشن رپورٹر عمران یونس کو متفقہ طور پر نائب صدر نامزد کیا۔

مزید پڑھئے: اساتذہ کی ویکسی نیشن کرانے کا معاملہ؛محکمہ تعلیم نے مسئلہ حل کردیا

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ کچھ سٹاف ممبران نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی جس کے مدنظر کورونا ویکیسن نہ لگوانے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا 14 جون سے پنجاب یونیورسٹی داخلہ بند کر دیا جائے گا،اس حوالے سے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو وارننگ جاری کردی گئی ہے،وائس چانسلر کے مطابق دو سال میں جامعہ نے عالمی درجہ بندی میں بہت ترقی کی ہے۔

واضح رہے کہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاساتذہ کی ویکسنیشن کا آن لائن ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا،سکول انفرمیشن سسٹم پر اساتذہ کی ویکسنیشن کے لئےمخصوص خانہ ڈال دیا گیا،ڈیٹا مرتب کرنے کے لئےسیس ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا،صرف حاملہ یا فیڈ کروانے والی ٹیچرز کو ویکسنیشن سےمستشنی قرار دیا گیا ہے،لاہور میں 7000 سے زائد اساتذہ نے ابھی تک اپنی ویکسنیشن کروالی ہے۔

 سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کے لئےلازمی ویکسی نیشن کی شرط رکھی تھی تاہم حاملہ ٹیچرز اور بچوں کو فیڈ کروانے والی اساتذہ کو ویکسی نیشن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، وہ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن کا فیصلہ کر سکتی ہیں،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع میں حاملہ خواتین ٹیچرز کو ویکسی نیشن کے لئےمجبور نہیں کیا جائے گا،شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں