ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جگنو محسن پر قا تلانہ حملہ ،دھمکیاں دینے والے کی ویڈیو سامنے آگئی

jugnu mohsin
کیپشن: jugnu mohsin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی کی رکن جگنو محسن پر قا تلانہ حملے کے بعد اب ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ اگر جگنو محسن ہمارے گاوں آئیں تو ان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالیں گے،جو جگنو کو ہمارے گاوں لائے گا ہماری اس سے لڑائی ہے۔

واضح رہے کہ جگنو محسن پر آج اوکاڑہ میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا،جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں تھیں۔ اوکاڑہ کے شہر حجرہ شاہ مقیم کے علاقے اختر آباد میں ان پر حملہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جگنو محسن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس میں کچھ لوگ ان سے جوج کلاں میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے جلسہ کیا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔جب جگنو محسن جلسہ کرنے پہنچیں تو ملزمان نے ان کے قافلے کو روک لیا اور پھر ان کی گاڑیوں پر فائرنگ اور پتھراﺅ کیا۔اس دوران ایک ملزم کی پستول جام ہو گئی اور گولی پھنس گئی تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے۔