ٹرین حادثہ،سابق وزیرریلوے میدان میں آگئے

7 Jun, 2021 | 07:37 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق ٹرین حادثہ پر برہم، خواجہ سعدرفیق نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ  کردیا، حادثہ کی اصل وجہ مینٹیننس نہ ہوناہے ،شیخ رشید اور فواد چودھری سیاسی بونے اور جھوٹے لوگ ہیں، یہ کمپنی فیل ہو چکی ہے نوٹیفیکشن ہونا باقی رہ گیا ہے۔

مسلم لیگ(ن)سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتےہوئےسابق ی وزیر ریلوےخواجہ سعدرفیق ریلوے حادثہ پر برہم  ہوگئے،خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ ریلوے کےترقیاتی بجٹ پر 65فیصدکا کٹ لگاکرمحکمہ کو تباہ کیا،شیخ رشید نے بطور وزیرریلوے کو تباہ کر دیاجبکہ فواد چودھری بھی جھوٹ بولنےکےعلاوہ کچھ نہیں کر سکتے،انہوں نےکہاکہ شیخ رشید اور فواد چودھری لاشوں پر سیاست کرتے ہیں بہتان تراشی سےپرہیز کریں۔خواجہ سعدرفیق بولےکہ ایم ایل ون پرپی سی ون ہم نےمنظور کروایا تاہم موجودہ حکمرانوں نےریلوےکےٹریک سمیت کسی بھی شعبہ  کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ تین سال سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں کےعلاوہ کچھ نہیں کیا گیا، یہ جھوٹے لوگ ہیں ،کسی بے گناہ کی بد دعا لگتی ہے تو وہ گھٹنےسےبھی چلا جاتا ہے،ٹرینیں تاخیر سے آنا معمول بن چکی ہیں جبکہ شیخ رشیدکےدورمیں راولپنڈی سےبھرتیاں ہوئی لیکن ان کے وفاقی وزیرریلوے کے دور میں ان کے حلقہ کے کسی کو بھی نوکری نہیں دی گئی۔
  


 

مزیدخبریں