ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پرویڈیوزبنانےوالوں کولیگل نوٹس

Legal notice send by environmental department to social media and YouTube user
کیپشن: Legal notice send by environmental department to social media and YouTube user
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر محکمہ ماحولیات کی ساکھ خراب کرنیوالوں کیخلاف ایکشن، صوبائی وزیر باو رضوان نے محکمہ ماحولیات کیخلاف ویڈیوز بنانے والے افراد کو لیگل نوٹس بھجوا دیئے۔
تفصیلات کےمطابق  ایڈووکیٹ الماس نے کچھ روز قبل یوٹیوب چینل پر محکمہ ماحولیات کے افسران کی کارکردگی اور کرپشن پر ویڈیو بنائی جس پرمحکمہ ماحولیات کی جانب سے  ایڈووکیٹ الماس کو ادارے اورافسران کی شہرت خراب کرنے پر لیگل نوٹس بھجوا دیاگیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق سرکاری ادارے کیخلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا، سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر تنقید کرکے محکمہ کی ساکھ خراب کی جا رہی ہے۔ محکمہ ماحولیات کےلیگل نوٹس کے مطابق تنقید سے عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔وزیر ماحولیات باو رضوان کے مطابق اگر کسی کو تحفظات ہیں تو محکمہ سے رابطہ کرے سوشل میڈیا پر تنقید کو انٹرٹین نہیں کیا جائے گا۔۔۔