اساتذہ کی ویکسی نیشن کرانے کا معاملہ؛محکمہ تعلیم نے مسئلہ حل کردیا

7 Jun, 2021 | 05:42 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ویکسنیشن کا آن لائن ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا، پی آئی ٹی بی نے سکول انفرمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں اساتذہ کی ویکسنیشن کیلئے مخصوص خانہ ڈال دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی ویکسنیشن کرانے کا معاملہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حل کردیا،اساتذہ کی ویکسنیشن کا آن لائن ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا،سکول انفرمیشن سسٹم پر اساتذہ کی ویکسنیشن کے لئےمخصوص خانہ ڈال دیا گیا،ڈیٹا مرتب کرنے کے لئےسیس ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا،صرف حاملہ یا فیڈ کروانے والی ٹیچرز کو ویکسنیشن سےمستشنی قرار دیا گیا ہے،لاہور میں 7000 سے زائد اساتذہ نے ابھی تک اپنی ویکسنیشن کروالی ہے۔

مزید پڑھئے: کورونا ویکسینیشن ,اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایات

واضح رہے کہ  سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کے لئےلازمی ویکسی نیشن کی شرط رکھی تھی تاہم حاملہ ٹیچرز اور بچوں کو فیڈ کروانے والی اساتذہ کو ویکسی نیشن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، وہ اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن کا فیصلہ کر سکتی ہیں،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ضلع میں حاملہ خواتین ٹیچرز کو ویکسی نیشن کے لئےمجبور نہیں کیا جائے گا،شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں  پیف حکام کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار سے زائد سکولوں کے مالکان سمیت پرنسپلز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن کرائیں، پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے پرنسپل پر واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے قبل اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، پیف کی جانب سے سکولوں کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے ہے کہ 17 برس سے زائد عمر کے تمام اساتذہ کو کورونا ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔
 

مزیدخبریں