سٹی42: ملکی تاریخ کاپہلا ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سنٹر فعال کردیاگیا، ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سنٹر میں آنے والےشہری رات 08 بجےسے2بجے تک گاڑی میں بیٹھے بیٹھےویکسین لگوا سکیں گے.
تفصیلات کےمطابق قذافی سٹیڈیم میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا آغاز کردیاگیا جس سے شہری گاڑی میں بیٹھے ہی کوروناویکسین لگوا سکیں گے۔ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سنٹر رات8 بجےسے2 بجے تک فعال رہیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور بینک آف پنجاب کی جانب سے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سنٹر آپریشنل کیا گیا ۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کا وقت رات 8 سے 2 بجے تک رکھا گیا ہے، 4 بوتھ پر ایک وقت میں 30 گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں کی رہنمائی کریں گے، 6 ماہ میں 60سے70 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ ڈرائیوتھر و ویکسی نیشن سینٹر کامقصد شہریوں کی ویکسی نیشن کرنا اور شہر لاہور کو کورونا فری بنانا ہے۔
سربراہ بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہنا تھا کہ حالات معمول پر لانے کیلئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، پنجاب بینک اس کار خیر میں مزید معاونت کیلئے بھی تیار ہے۔