یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کب ہوں گے؟

7 Jun, 2021 | 03:43 PM

Arslan Sheikh

عمران یونس:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون ہے، آن لائن فرضی ٹیسٹ 2 اور 3جولائی کو جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 سے 8 جولائی تک ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی لاہور نے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون ہے، آن لائن فرضی ٹیسٹ 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 سے 8 جولائی کے دوران ہوں گے۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈز اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ میں شامل طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کارڈ ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے باعث انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں