سٹی42:کاہنہ میں سرعام جاری منشیات فروشی روکنےکے لیےپولیس کاایس ایس پی آپریشنز لاہورکی سربراہی میں کریک ڈاؤن،پولیس نےخواتین سمیت درجنوں منشیات فروشوں کودھر لیا جبکہ ملزموں سےبھاری مقدارمیں منشیات برآمد
تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن رات گئے تک جاری رہا،پولیس نے جھیڈو،ہلوکی،5نمبر سٹاپ،طور اور پنجو گاؤں کاہنہ میں آپریشن کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوکاہنہ،ایس ایچ او،ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔
پولیس کےمطابق آپریشن کےدوران 6 منشیات فروش گرفتار،10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کے مطابق جھیڈو اور پنجو گاؤں کاہنہ کے گردونواح کا علاقہ سیل کرکے 3 ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کوبھی گرفتارکیا گیا۔