کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کے لئے زبردست خوشخبری آگئی

7 Jun, 2021 | 02:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کے لیے ایک مثبت خبر آ گئی ہے، ایک بار بیماری کے بعد ری انفیکشن کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
  تفصیلات کے مطابق وہ افراد جو کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہوں، اگلے 10 ماہ تک وہ اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک بار کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں اگلے 10 ماہ تک کووڈ 19 سے دوبارہ بیمار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔ 

ماضی میں لندن کالج یونیورسٹی کی اس تحقیق  میں دریافت کیا کہ جن افراد کو ماضی میں کووڈ 10 کا سامنا ہوچکا ہوتا ہے ان میں صحت یابی کے بعد اگلے 4 ماہ میں دوبارہ بیمار ہونے کا امکان اس کا شکار نہ ہونے والے کے مقابلے میں 85 فیصد کم ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے سے کیئر ہوم کے رہنے والوں کو ٹھوس تحفظ ملتا ہے حالانکہ معمر ہونے کی وجہ سے ان میں مضبوط مدافعتی ردعمل کا امکان ہوتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ نتائج اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ کووڈ سے زیادہ خطرے سے دوچار اس عمر کے گروپ میں اب تک زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا۔

اس تحقیق میں شامل کیئر ہوم کے 682 رہائشیوں کی اوسط عمر 86 سال تھی جبکہ عملے کے 14 سو 29 افراد کے اینٹی باڈی بلڈ ٹیسٹس گزشتہ سال جون اور جولائی میں لیے گئے تھے، بعد ازاں عملے کے ہر ہفتے جبکہ رہائشیوں کے ہر مہینے پی سی آر ٹیسٹ ہوئے۔ری انفیکشن کے لیے پی سی آر کے مثبت ٹیسٹ کو اسی وقت مدنظر رکھا گیا جب وہ پہلی بیماری کو شکست دینے کے 90 دن سے زیادہ دن کے بعد سامنے آیا ہو۔

اس عرصے میں ماضی میں کووڈ سے متاثر ہونے والے 14 افراد میں ری انفیکشن کی تصدیق ہوئی جبکہ کبھی بیمار نہ ہونے والے افراد میں یہ 2 سو سے کچھ زیادہ تھی۔

مزیدخبریں