ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس والوں کا رویہ کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟

Punjab Police Behavior
کیپشن: Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب پولیس کے آئی جی انعام غنی نے ہدایت دی ہے کہ دماغی طور پر پریشان اہلکاروں کو ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس سربراہان نےکہا کہ بار بار نفسیاتی پروفائلنگ اور ڈرگ ٹیسٹنگ والے اہلکاروں کے بارے میں کیا ہدایت کی ہے۔پولیس حکام کے اجلاس میں شریک ایک افسر نے بتایا کہ پولیس کی ملازمت اہلکاروں کو انتہائی تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کے واقعات کی وجوہات پر بھی گفتگو کی گئی اور پولیس ملازمین کی ذہنی صحت پر دھیان  رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ذہنی صحت متاثر ہونے کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل اور منشیات کا استعمال ہوسکتا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ چھوٹے رینک کے اہلکاروں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔پولیس دباؤ میں کام کرتی ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ  پولیس کے اعلیٰ افسروں کو اپنے ماتحتوں کے مسائل پر بھی دھیان رکھنا چاہئیے