عابد چودھری:کاہنہ میں بیویوں کی لڑائی کے دوران سالے نے چھریوں کے وار کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا. ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بیویوں کی لڑائی میں برادر نسبتی نے بہنوئی قتل کردیا۔ کاہنہ میں مقصود نےبہنوئی احمد کو چھریاں مار کر قتل کیا۔ مقتول احمد 5بچوں کا باپ تھا جبکہ ملزم بیوی سمیت فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسسرالیوں کے جانب سے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا شہری جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی، چند روز قبل اشفاق نامی شہری اپنی بیوی یاسمین کو منانے اسکے گھر فیصل ٹاؤن گیا تھا، بیوی کے اہل خانہ سے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی ہوئی، جس پر بیوی کے اہل خانہ اقبال اور نسرین بی بی نے اشفاق پر تشدد کیا۔
اقبال نے اشفاق پر چھریوں کے وار کئےجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اشفاق کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقتول کہ بیوی یاسمین، اس کے اہل خانہ اقبال اور نسرین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔