لاہور کا ایک اسکول ایسا بھی ہے

7 Jun, 2021 | 12:47 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے،گورنمنٹ اسلم پرائمری سکول عطاء روڈ باغبان پورہ نہ کھل سکا،طلباء صبح سویرے سکول آئے لیکن سکول بند ہونے پر بغیر پڑھے گھر واپس جانا پڑا۔
 لاہور میں سکول ہیڈ کی نااہلی ،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن گورنمنٹ اسلم پرائمری سکول عطاء روڈ باغبان پورہ نہ کھل سکا۔طلباء صبح سویرے سکول آئے لیکن سکول بند ہونے پر بغیر پڑھے گھر واپس جانا پڑا۔سکول بند ہونے پر اساتذہ اور والدین کو پریشانی کا سامنا رہا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ٹیچر کے پاس سکول کی چابیاں ہیں،سکول کو وقت پر کھولنا ہیڈ کی ذمہ داری بنتی ہے۔وقت پر سکول آئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج بچے چھٹی کریں کل سے باقاعدہ سکول لگے گا۔معاملہ پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ کو انکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں