آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

7 Jun, 2021 | 11:47 AM

Arslan Sheikh

علی رامے: پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ سٹی فورٹی ٹو نے اہم اعدادوشمار حاصل کرلیے، پنجاب کے آئندہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں موجودہ مالی سال کی نسبت 1 کھرب کا اضافہ ہوگا، نئے مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم مجموعی طور 5 کھرب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ مالی سال میں پنجاب حکومت کے ترمیم شدہ بجٹ کا حجم 337 ارب روپے سے 4 کھرب روپے رہا ہے جبکہ نئے مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم مجموعی طور 5 کھرب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں پہلے سے جاری منصوبوں پر 1 کھرب 89 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، نئے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 1 کھرب 47 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بلاک ایلوکیشن اور دیگر منصوبوں پر 1 کھرب 9 ارب، سوشل سیکٹر پر 2 کھرب، انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ پر 1 کھرب 19 ارب، پروڈکشن سیکٹر کیلئے 51 ارب اور سروسز سیکٹر کیلئے 9 ارب 70 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح سپیشل پروگرام کی مد 65 ارب، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیکٹر کیلئے 25 ارب، سکول ایجوکیشن کیلئے 34 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 14 ارب 50 کروڑ، صحت کیلئے 1 کھرب، واٹر سپلائی و سینٹیشن کیلئے 24 ارب اور بلدیات کیلئے 19 ارب مختص کیے جائیں گے۔

اسی طرح روڈ سیکٹر کیلئے 50 ارب، آبپاشی کیلئے 24، اربن ڈویلپمنٹ کیلئے22 ارب، زرعی شعبے کیلئے26 ارب، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے 5 ارب، ایمرجنسی، ریسکیو سروسز کیلئے 2 ارب، سیاحت کیلئے 1 ارب، صعنت کیلئے 11 ارب اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 25 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے ایوان وزیراعلیٰ کو نئے بجٹ کے اعداد وشمار پیش کردئیے ہیں۔

مزیدخبریں