حادثہ کتنے بجے ہوا، کیسے ہوا۔۔۔؟ٹرین ڈرائیورنےسب کچھ  بتا دیا 

7 Jun, 2021 | 10:56 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ڈھرکی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجازاحمد نے ساری بات بتا دی۔

 ٹرین ڈرائیور اعجاز احمد  نے ٹرین حادثے سے متعلق بتایا کہ کہ حادثہ صبح 3 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا اس وقت میں اور میرا اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار چاک وچوبند تھے۔ ڈاؤن ٹریک پر اپنے سامنے بوگیاں گری دیکھ کر ہم نے فوری طور پر حادثے سے بچنے کے لئے  ہنگامی بریک لگائی لیکن افسوس ہماری یہ کوشش بارآور ثابت نہ ہوئی اور اچانک حادثہ ہو گیا۔

ٹرین ڈرائیور  نےمزید  بتایا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ائیرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائننگ کار حادثے میں متاثر ہوئی جبکہ حادثے کا شکار  دوسری ٹرین ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس،8 اکانومی کلاس بوگیاں داؤن ٹریک پر گری ہیں۔

حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کچھ بوگیاں کھائی میں بھی جاگریں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

 واضح  رہے کہ حادثے کا شکار بدقسمت ٹرین ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ دوسری ٹرین سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

مزیدخبریں