گلبرگ (ذین مدنی ) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا توپاکستان میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات بہت جلدمعمول پرآجائیں گے اورہم پہلے ہی کی طرح آزاداوربھرپورزندگی گزاریں گے ۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ ثناء نے کہا کہ جلدہی کاروبارزندگی رواں دواں ہوجائے گا،ثناءنے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات اور سماجی دوری کے اصول کی مکمل پابندی کی تو ایسی صورت میں ملک بھر میں حالات بہت جلد معمول پر آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پرامیدہوں کہ حالات معمول پرآتے ہی شوبزسرگرمیاں بھی معمول پرآجائیں گی،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے فنکاروں سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مشکلات، بے روزگاری اور مسائل میں اضافہ ہو اہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس توبہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم سب کو توبہ کا راستہ اپنانا ہوگا، اگر ان ویرانیوں اور پریشانیوں کو رونقوں، خوشیوں، مسرتوں، محبتوں اور چاہتوں میں بدلنا ہے، توہم سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ اور وہ بھی سچی توبہ کرنی ہوگی۔