"اس وقت نالائق اور نااہل ڈرائیور گاڑی کو چلا رہا ہے"

7 Jun, 2020 | 11:55 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( جمال الدین جمالی ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کے ساتھ اظہار یکجتی، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اساتذہ بھوک سے مر رہے ہیں اور تعلمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ حکومت ہر محاذ پر ںاکام ہو چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں نجی سکول مالکان اور نمائندگان کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق حکومت مسلسل اصل حقائق سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہی ہے، پورا ملک آئی سی یو میں ہے۔ اس وقت نالائق اور نااہل ڈرائیور گاڑی کو چلا رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس وبا پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور تعلیمی ادارے بند پرے ہیں۔ اساتذہ بھوک سے مررہے ہیں حکومت کے پاس ںہ کوئی پلان ہے نہ کوئی لائحہ عمل ہے۔ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حکومت ڈاکٹروں کی بھی حفاظت نہیں کرسکی۔ ڈاکٹرز بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور ڈاکٹرز کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کی بندش سے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے۔

نجی سکول مالکان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث سکول بند ہیں اور وہ سکول کے بجلی کے بل، بلڈنگ کا کرایہ اور اساتذہ کی تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں۔ حکومت کو اساتذہ کی مالی معاونت کرنی چاہیئے۔ 

مزیدخبریں