عاقب جاوید کا باؤلرز کو خصوصی لیکچر

7 Jun, 2020 | 10:42 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم ویڈیو لنک سیشن میں سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر عاقب جاوید نے باولرز کو خصوصی لیکچر دیا، لیکچر میں سینٹرل پنجاب فرسٹ، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹیموں کے فاسٹ باولرز نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔

سابق سٹار فاسٹ باولر نے باولرز کو نیا اور پرانا گیند سوئنگ اور سیم کرنے کے گر بتاتے ہوئے انہیں کوکا بورا گیند کے استعمال کے بھی طریقے بتائے۔ عاقب جاوید نے فاسٹ باولرز کو فٹنس اور اسٹمینا بہتر کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ کوکا بورا گیند پر زیادہ زور لگتا جس کے لئے فٹنس بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکا بورا گیند سے ریسورس سوئنگ کے لئے اضافی سپیڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونئیر نے باولرز کو بلے بازوں کو مشکل میں ڈالنے کے گر بتائے۔ انہوں نے باولرز کو بتایا کہ سیمنگ وکٹس پر بلے بازوں کو آگے گیند کر کے تنگ کیا جاسکتا ہے۔

فٹنس مسائل کا شکار فاسٹ باولر حسن علی بھی سیشن میں شریک ہوئے ان کے علاوہ احسان عادل، وقاص مقصور، اسد رضا، اعزاز چیمہ، فہیم اشرف، احمد بشیر اور علی مصطفے کے ساتھ ساتھ انڈر 19 باولرز احمد فیصل اور غفران ہادی بھی سیشن میں شریک ہوئے۔ پاکستان معاون کوچ سمیع اللہ نیازی بھی ویڈیو سیشن میں شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں