چکی آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان

7 Jun, 2020 | 05:23 PM

Malik Sultan Awan

(حسن علی) فلورملز کی جانب سےآٹے میں قیمتوں کےاضافے کےبعد لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن بھی قیمت بڑھانےکے لیےمیدان میں آ گئی، چکی آٹے کی قیمت میں 3 روپےفی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔
گندم کی قیمت میں اضافےکوجواز بناتے ہوئے لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نےچکی آٹے کی قیمت میں3روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا،لاہور آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2000 روپےمیں مل رہی ہے، ایسے میں آٹا 62 روپےفی کلومیں فروخت نہیں کر سکتے تاہم حکومت اگر ریلیف دےاور گندم کی قیمت کو کنٹرول کرے گی توہی عوام کو سستا آٹا فراہم کرسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل  نان روٹی ایسوسی ایشن بھی قیمتوں میں اضافہ کیلئے میدان میں آگئی، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں 10 جون سے اضافے کا اعلان کر دیا، صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کہتے ہیں اگر سستا آٹا فراہم نہ کیا گیا تو 10 جون سے سادہ روٹی 10 روپے،سادہ نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ فلور ملزمالکان نے آٹے کی ایک بوری کی قیمت میں800روپے اور فائن کی بوری کی قیمت میں1000روپے کا اضافہ کردیا ہے لیکن حکومت نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کر تے ہوئے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے پر کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ نان بائیوں کے بار بار مطالبے کے باوجود آٹے اورفائن کی قیمتوں میں نہ کمی کرائی گئی اورنہ ہی روٹی کی قیمت پر نظر ثانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نان بائیو کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اگر حکومت نے فائن اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہ کروائیں تو 10 جون سے نان بائی ساہ نان 15روپے فی عدد اور سادہ روٹی 10رروپے فی عدد فروخت کریں گے۔

مزیدخبریں