کورونا ایس او پیز,پولیس افسر و اہلکاروں کیلئے مراسلہ جاری

7 Jun, 2020 | 01:28 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ۔ آئی جی پنجاب نےپولیس افسران و اہلکاروں کے لئے خفاظتی مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا نے سینکڑوں اہلکاروں کو متاثر کیا، بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران و اہلکاروں کی طرف سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرامدنہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  کا کہناتھا کہ  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے پولیس اہلکار خود کیسے بری الزمہ ہیں؟ آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں کے لئے حفاظتی انتظامات بارےمراسلہ جاری کر دیا۔

آئی جی پنجاب نےافسران کوپی پی آئی کٹس،ماسک،گلوزکااستعمال کرنےکاحکم دیا، علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور،سی پی اوز،آر پی اوز ،ڈی پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کردیا،اب تک پنجاب پولیس کے800افسران و اہلکار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا ور انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان بھی کورونا کا شکار ہوگئے، تینوں افسروں نے کورونا پازیٹیو آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، لاہور پولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اب تک کروائے گئے ٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد 644 ہوگئی ہے جس میں سے 211 پولیس افسران اور اہلکار صحت یاب ہوگئے ہیں، 429 مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ شہداء کی تعداد 4 ہوگئی ہے، 17 ہزار سے زائد پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے عملے کو چند روز قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں۔خاتون ایس پی اور  محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے سینیئر چیف کے نائب قاصد میں بھی  کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سب انسپکٹر خالدحسین اورڈی ایس پی سی آئی اےعامر ڈوگرکورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے تھے۔مجموعی طور پر لاہور پولیس میں  کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔

مزیدخبریں