ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی دس سالوں کی آمدن، ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر

شہباز شریف کی دس سالوں کی آمدن، ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کامعاملہ،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں  شہباز شریف کی گزشتہ دس سالوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

  شہباز شریف نے 10 سالہ زرعی آمدنی پردیا گیا ٹیکس ریکارڈ نیب میں جمع کرادیا، نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی نے دس سال کےدوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپےکمائے، دستاویزات میں واضح کیا گیا کہ شہباز شریف نے10 سالوں میں1 کروڑ10 لاکھ 21 ہزار 89 روپےٹیکس دیا۔

شہبازشریف کی آمدنی 2019 میں 25 لاکھرہی جس پر3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے جمع کرایا، 2009 میں شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس3لاکھ 93 ہزار جمع کرایا گیا، میاں شہباز شریف نے سب سےزیادہ کمائی 2011 میں1 کروڑ 65 لاکھ46ہزار 705 روپے کی، سب سے زیادہ ٹیکس2011 میں 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کرایا گیا۔

گزشتہ6سال سے بشمول شہبازشریف کی آمدنی کم ہوئی اور ٹیکس بھی کم دیا، گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے88 لاکھ کمائےجبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کرایا۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو  ( نیب) کو قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو نیب کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم انھوں نے پیش ہونے کی بجائے ایک تفصیلی جواب جمع کروا دیا، اس تفصیلی جواب میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس اس وقت عروج پر ہے اور نیب کے کچھ افسران بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ میری عمر 69 سال اور میں کینسر کا مریض بھی ہوں اس لیے نیب تحقیقاتی ٹیم مجھ سے سکائپ کے ذریعے سوالات کر سکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer