خون سفید ہوگیا،بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

7 Jun, 2020 | 11:20 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)عصر حاضر میں لززہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، عزیزواقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں،  شفیق آباد میں مکان کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ  شفیق آباد میں قاتل کی ہولناک واردات سامنے آئی، جہاں سگے بھائی نے اپنے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا،شہزاد چھت پرسو رہا تھا کہ امتیاز نےسوئےہوئےبھائی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کےباعث شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےموقع پردم توڑگیا،واقعہ کے بعد ملزم امتیاز فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

قاتل کی لزرہ خیزواردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچی اورموقع سےشواہد اکٹھے کر کےمقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردیا، پلویس کا کہناتھا کہ واردات کامقدمہ درج کرکےمزید کارروائی کی جارہی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

واضح رہے کہ شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے,دوسری طرف سربراہ لاہور  پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی،ڈکیتی پر ڈکیتی اور دوران مزاحمت پر سرعام  فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔

شہرمیں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسےسرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان، ڈکیتی کےدوران مزاحمت پررواں سال پندرہ افراد کو    قتل کی گیا،ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاؤن کےدوران ہی شروع ہوئیں،ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارگیا،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،کاروباری شخصیات سے لےکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلزکی کارروائیوں سےمحفوظ نہیں۔

 صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے، چوریاں،  قتل،زیادتی جیسی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ وبرباد ہوکررہ چکا ہے ہر نیا طلوع ہونے والاسورج شام کو غروب ہوتے کئی جانوں کو ساتھ لے جاتا ہے کئی گھروں کی خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں۔

مزیدخبریں