ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز ستارےجو کورونا وائرس کا شکار ہوئے

شوبز ستارےجو کورونا وائرس کا شکار ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شازیہ بشیر:چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک  کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،  تباہی مچانے والے وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ہے، اب تک  کورونا وائرس سے پوری دنیا میں لاکھوں  افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ  لاکھوں سے  زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،   کورونا وائرس نے جہاں عام عوام، ڈاکٹر، پولیس،گورنمنٹ افسران اور اہم سیاسی شخصیات  کو  نہیں بخشا  اسی طرح وائرس نے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے  شہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک  کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی ہے۔   کورونا وائرس نے متعدد  شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شوبز ستاروں میں علیزے شاہ، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرار الحق،  صغیر الہٰی کھچی،   روبینہ اشرف  اور  دیگر فنکار  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

 علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو 

 علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے ،دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف چہ مگوئیاں  جاری ہیں، علیزے شاہ نے نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے ایک ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی کروائیں، ذرائع کا  کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں کو بھی کورونا ہوا ہے ۔

ندا یاسر شوہر اوراہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

معروف مارننگ شو ہوسٹ  ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت  کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں، ندا یاسر  کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس  سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ابرارالحق  نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے  خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔
   

معروف اداکارہ  روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق

 معروف ٹی وی اداکارہ  روبینہ اشرف  میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد  روبینہ اشرف نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا،اس کے علاوہ گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔ڈان امیجز سے مختصر بات کے دوران  روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبیعت بہت زیادہ اچھی نہیں۔

معروف اداکار  صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس سے چل بسے

سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار  صغیر الہٰی کھچی  کورونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔صغیرالہٰی کو  کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر گزشتہ دنوں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer